Hajj Umrah Services

Hajj Umrah Services

New

Overview

  • Pilgrimage Type: Hajj
  • Packages Information : Packages differ from each other depending on the services they include. With a desire to facilitate the process of comparing and choosing packages for pilgrims, standardized package categories have been designed to provide options that suit the diverse preferences of pilgrims in terms of service levels and prices.

Description

Hajj Umrah Services

Hajj Umrah Servicesسعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں برس رمضان المبارک میں بیرونِ مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 1.68 ملین رہی۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسجدِ نبوی میں ریاض الجنہ کے لیے 11 لاکھ زائرین نے پرمٹ حاصل کیے، جو 155 مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔

مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ میں قائم 30 نسک کیئرسینٹرز نے 11 مختلف زبانوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 53 ہزار خدمات فراہم کیں۔ زائرین کی رہنمائی اور دیکھ بھال کے لیے قائم 1966 مراکز پر ایک لاکھ 97 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

رمضان المبارک کے دوران فیلڈ مانیٹرنگ ٹیموں نے رہائشی سیکٹرز کے 21,500 وزٹس کیے تاکہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو پرکھا جا سکے۔

اس سے قبل مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے بتایا تھا کہ رمضان المبارک کے ابتدائی پندرہ دنوں میں مکہ مکرمہ کی حدود میں موجود میقیات کی مساجد میں تقریبا دو ملین عمرہ زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

مزید براں، مملکت کے مختلف شہروں سے رمضان میں عمرہ ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ (میقات) آنے والی گاڑیوں کی تعداد 291,094 رہی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service